"شاعری روح کی تنویر بھی کہلاتی ہے"
شاعری ایک رو میں بہنے کا نام ہے جیسے زمین دوسرے سیاروں کی طرح سورج کے گرد لگاتار چکر لگاتی رہتی ہے اور وہ ایک رو میں , ایک لہر میں , سُر میں ہوتی ہے جیسے گھڑی کی سوئیاں بارہ سے چل کر اپنے مخصوص وقت میں واپس بارہ کے ہندسے تک پہنچتی ہیں زمین بھی عین اسی طرح ایک ہی رفتار سے محو خرام ہے اگر یہ ایک سیکنڈ کو رک جائے یا مدار سے ادھر ادھر ہو جائے تو نظام کائنات درھم برہم ہو جائے.
شاعری اور موسیقی بھی ایک دائرے میں رہنے کا نام ہے شاعری اپنے اصولوں پہ کھڑی ہے اور موسیقی بھی اپنے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر نہیں ہو سکتی جتنے کڑے اصول اللہ تبارک وتعالیٰ نے زمین کے لیئے مختص کئے ہیں اتنے ہی سخت قوانیں ان دونوں اصناف کے لیئے ہیں .... یہ تو ہو گئی شاعری اور موسیقی کی سرسری تعریف .... اب چلتے ہیں اپنے چینل کی طرف ... اس کا نام سریلے لوگ اس لیئے رکھا کہ اس میں شاعری اور موسیقی ہی اپلوڈ کی جانی تھی تو موسیقی کا تو ڈائریکٹ اس لفظ سے تعلق ہے لیکن شاعری بھی سر سے منحرف کسی طور نہیں ہے موسیقی مکمل ہی نہیں شاعری کے بغیر یہ دونوں یک جان دو قالب ہیں ... مستقبل میں شائد ان دونوں اصناف کا الگ الگ چینل بنا دیا جائے فی الحال یہ چینل ہی فعال رہے گا ....
بہت شکریہ