Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a meeting of National Export Develeopment Board.

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a meeting of National Export Develeopment Board.

Shehbaz Sharif

1 месяц назад

209 Просмотров

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی ترقیِ برآمدات بورڈ (National Export Development Board) کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دے دیا۔

وزارتِ تجارت و متعلقہ ادارے آئندہ تین برس میں برآمدات کے 60 ارب ڈالر کے ہدف کیلئے عملی اقدامات کریں۔ وزیرِاعظم

الحمداللّٰہ گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔ وزیرِاعظم

حکومتی پالیسیوں کی بدولت انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو خوش آئند امر ہے۔ وزیرِاعظم

برآمد کندگان کے نشاندہی کردہ مسائل کو آئندہ دو ہفتے میں حل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیرِاعظم کا حکم

ہر ڈیڑھ ماہ بعد قومی ترقیِ برآمدات بورڈ کے اجلاس کی بذاتِ خود صدارت کرونگا۔ وزیرِاعظم

پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو محنت کرنا ہے۔ وزیرِاعظم

مشکل حالات کے باوجود پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے والی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم

وزارتِ تجارت برآمدات کی استعداد رکھنے والے شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ مل کر پالیسی تجاویز کو حتمی شکل دے۔ وزیرِاعظم کا حکم

زرعی برآمدات میں مزید اضافے کیلئے وزارتِ قومی غذائی تحفظ صوبوں کے ساتھ مل کر ایکسٹینشن سروسز کی بہتری کیلئے کام کرے۔ وزیرِاعظم کا حکم

معیاری بیج اور زرعی اجناس کی مزید پراسیسنگ کرکے انکی برآمد یقینی بنائی جائے۔ وزیرِاعظم کا حکم

زرعی اجناس کی زیادہ پیداوار والی اقسام کو متعارف کرانے کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے۔ وزیرِاعظم کا حکم

برآمدات کے شپنگ کے حوالے سے مسائل کو فوری حل کرکے یورپ و امریکہ پاکستانی سامان کی ترسیل کا دورانیہ کم کیا جائے۔ وزیرِاعظم کا حکم

وزارتِ تجارت سرمایہ کاری بورڈ سے چینی برآمدی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے تعاون یقینی بنائے۔ وزیرِاعظم کا حکم

پاکستانی اشیاء کی برآمدات میں اضافے اور انکی منفرد پہچان بنانے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، جدت اور برانڈ ڈویلپمنٹ پر کام کیا جائے۔ وزیرِاعظم کا حکم

ایف بی آر کی جانب سے برآمد کنندگان کے ریفنڈز میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِاعظم

دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں ٹریڈ آفیسرز اُن ممالک میں پاکستانی اشیاء کی برآمد اور پاکستانی برآمد کنندگان کی رہنمائی میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیرِاعظم کا حکم

صنعتوں کیلئے بجلی کی لاگت کو کم کرنے کیلئے وزارتِ بجلی ایک جامع منصوبہ پیش کرے۔ وزیرِاعظم کا حکم

دنیا بھر میں نجی شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ وزیرِاعظم

نجی شعبے کے مسائل کے حل کیلئے اُنہیں پالیسی کی تشکیل کے عمل کا حصہ بنایا جائے۔ وزیرِاعظم

برآمدی صنعتوں کے نمائندوں نے وزیرِاعظم کو مسائل کے حل کیلئے تسلسل سے ملاقاتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِاعظم کی برآمدی شعبے میں خصوصی دلچسپی صنعتکاروں کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔ شرکاء

برآمد کنندگان نے وزیرِاعظم کے برآمدی صنعت کو ایف بی آر کی جانب سے بروقت ریفنڈز کی فراہمی کے اقدام کی بھی تعریف کی۔

شرکاء نے وزیرِاعظم کا برآمدی صنعت پر خصوصی توجہ پر شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کو حکومت کی جانب سے برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستانی کی رواں برس برآمدات 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جن کو دو گنا کرنے کیلئے آئندہ پانچ برس کا منصوبہ پیش کیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، احد خان چیمہ، قیصر احمد شیخ، عبدالعلیم خان، احسن اقبال، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، وزراءِ مملکت علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، گورنر اسٹیٹ بنک، وزیرِاعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ افسران اور بڑی تعداد میں مختلف شعبوں بشمول ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لیدر، زراعت سے تعلق رکھنے والے برآمد کندگان نے شرکت کی۔
#PMLN #PMShehbazSharif
Ссылки и html тэги не поддерживаются


Комментарии: